Newe Update

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا شروع ہونے کا امکان اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی مبینہ کرپشن پر تحقیقات کا شروع ہونے کا امکان ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مبینہ طور پر دستاویزات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ سابق گورنر کا 10 فروری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی آپریشن کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان نے دوران تفتیش اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ان کو مبینہ طور پر سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سرپرستی حاصل تھی۔ چائنہ کٹنگ میں ملوث ملزمان نے بھی مبینہ طور پر عشرت العباد کا نام لیا ہے۔ جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے بھی ڈاکٹر عشرت العباد خان کے خلاف کرپشن اور ملزمان کی پشت پناہی کے الزامات لگائے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق گورنر سندھ کے خلاف جلد کرپشن کے حوالے سے تحقیقات شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دستاویزات جمع کرنا شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد خان 10 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔
UrduNews
azadtribal on 02/07/2017 at 3:59am (UTC)
 دوران پرواز ائیرہوسٹس کو ٹوائلٹ کے شیشے پر ایک ایسی چیز لکھی نظر آگئی کہ دیکھ کر واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، فضاءسے ہی پولیس کو کال ملادی، یہ کیوں کیا؟ پوری دنیا کی ہیرو بن گئی
06/February/2017, 23:42dailypakistan.com.pk

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)فضائی میزبانی کا مشکل کام سر انجام دینے والی خواتین صرف خوش شکل ہی نہیں ہوتیں بلکہ ذہین اور بہادر بھی ہوتی ہیں، جس کی ایک مثال امریکی ائرہوسٹس شیلیا فیڈرک ہیں، جنہوں نے اپنی حاضر دماغی اور بہادری سے ایک کمسن لڑکی کی زندگی برباد ہونے سے بچا لی۔
ویب سائٹ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق شیلیا الاسکا ائیرلائن کی سیاٹل سے سان فرانسسکو جانے والی پرواز میں فرائض سرانجام دے رہی تھیں کہ ایک نوعمر لڑکی نے ان کی توجہ کھینچ لی۔ وہ کھڑکی کے پاس والی سیٹ پر بیٹھی تھی اور اس کی عمر 14 سے 15 سال معلوم ہوتی تھی۔ شیلیا کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی پریشان حال نظر آرہی تھی لیکن اسے کے ساتھ بہترین لباس میں ملبوس بیٹھا شخص بالکل نارمل لگ رہا تھا۔ دونوں کی حالت میں اس واضح فرق نے شیلیا کو شک میں مبتلا کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جب بھی لڑکی سے گفتگو کرنے کی کوشش کرتیں تو اس کے ساتھ بیٹھا مرد جواب دیتا اور لڑکی کو جواب دینے کا موقع ہی نہ دیتا جس پر ان کا شک مزید مضبوط ہوگیا۔
بالآخر وہ لڑکی کو چپکے سے یہ پیغام دینے میں کامیاب ہوگئیں کہ وہ واش روم جائے۔ شیلیا کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بعد جب وہ خود واش روم گئیں تو وہاں شیشے پر لکھا تھا ”میری مدد کریں۔“ انہوں نے یہ پیغام دیکھتے ہی فوری طور پر کپتان کو آگاہ کردیا،جس نے پولیس کو خبر کر دی۔ جب طیارے نے سان فرانسسکو میں لینڈ کیا تو پولیس پہلے ہی وہاں موجود تھی۔ لڑکی کے ساتھ موجود مرد کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو پتہ چلا کہ وہ ایک انسانی سمگلر تھا۔ شیلیا کی حاضر دماغی اور فرض شناسی سے نہ صرف ایک معصوم لڑکی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی بلکہ درندہ صفت مجرم بھی اپنے انجام کو پہنچا۔
 

Azadtribal
Urdu on 01/04/2017 at 2:39am (UTC)
 کرینہ کپور کیساتھ بھارتی فوجی کی نا قابل یقین حرکت،فوجی گرفتار


ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرنے اور معلومات چرانے کے الزام میں پیراملٹری فورس سے تعلق رکھنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے ممبئی سائبر کرائم میں انکم ٹیکس کی معلومات چرانے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی جس کے مطابق اداکارہ کا انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرکے غلط معلومات درج کی گئی تھیں تاہم اب ممبئی سائبر کرائم نے انکم ٹیکس اکاؤنٹ ہیک کرنے اور معلومات چوری کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔
دوسری جانب سائبر کرائم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری ممبئی سے عمل میں آئی اور گرفتار شخص کا تعلق پیراملٹری فورس سے ہے جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے
 

<-Back

 1 

Continue->

Azadtribal This website was created for free with Own-Free-Website.com. Would you also like to have your own website?
Sign up for free